لائن آف کنٹرول کے آر پار زلزلہ کے جھٹکے سرحدی قصبہ کرنا اور اوڑی میں شدید جھٹکے

لائن آف کنٹرول کے آر پار زلزلہ کے جھٹکے سرحدی قصبہ کرنا اور اوڑی میں شدید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 سرینگر(کے پی آئی)لائن آف کنٹرول کے آر پارزلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیاریخترپیمانے پر زلزلے کی شدت اس پار5.8اور اِس پار5.4ریکارڈ کی گئی اوراس کا مرکزپاک چین سرحد پر پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوامیں تھا جہا20کچے مکان گرنے سے کم از کم15افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ وادی میں جمعہ علی الصبح3بجکر29منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔اس وقت بیشتر لوگ گہری نیند میں محو تھے اور جب رہائشی مکانات اور دیگر تعمیرات کی دیواریں ہلنے لگیں تولوگ نیند سے بیدار ہوگئے۔ زلزلے کے جھٹکے قریب دس سیکنڈ تک محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔سرحدی قصبہ کرناہ اور اوڑی سمیت شمالی کشمیر میں یہ جھٹکے وادی کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ شدت کے ساتھ محسوس کئے گئے ۔سرحد کی دوسری جانب زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پشاور، ایبٹ آباد، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ، چترال اور مظفر آبادسمیت آزاد کشمیر کے متعدد علاقوں کے علاوہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے۔ وادی کشمیر میں زلزلے کی شدت 5.3بتائی گئی ہے جبکہ پاکستان میں محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ریکٹر پیمانے پر زلزلے کی شدت5.8درج کی گئی ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے خیبر پختونخوا کے بٹاگرام ضلع میں تین کچے رہائشی مکان گرنے کے نتیجے میں9افراد کو معمولی چوٹیں آئیں جبکہ نزدیکی علاقے میں مزید5افراد زخمی ہوگئے۔ان علاقوں میں مجموعی طور20کچے مکان گر گئے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -