امریکی ریاست میزوری میں فائرنگ،9ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست میزوری میں فائرنگ،9ہلاک، متعدد زخمی

  

 میزوری(این این آئی)امریکی ریاست میزوری میں فائرنگ کے واقعات میں 9افراد ہلاک او ر متعدد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق انہیں ایک نوجوان خاتون نے مقامی وقت کے مطابق رات 22.15 بجے پر ٹیکساس کے شیرف کے دفتر کال کر کے بتایا کہ ان کے گھر کے پاس واقع ایک گھر سے گولیاں چلنے کی آواز سنائی دے رہی ہے پولیس نے بتایا کہ 36 سالہ مشتبہ شخص نے ٹیکساس کاؤنٹی میں آٹھ افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور پھر بعد ازاں خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا بھی خاتمہ کرلیا ان تمام افراد کو کاؤنٹی کے مختلف علاقوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق افراد کو ہلاک کیے جانے کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکاپولیس کے مطابق علاقے میں فائرنگ کی اطلاعات کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا جس میں 2 افراد کی لاشیں ملیں ٗ اطراف کے علاقوں میں سے مزید 5 افراد کی بھی لاشیں برآمد ہوئیں باقی دو لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ میسوری میں فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردیں پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے گیرلڈ آلڈریج اور ان کی اہلیہ جولی این آلڈریج اور ہیرلڈ آلڈریج اور ان کی اہلیہ جینل شامل ہیں ٗ جوزف کی والدہ کی لاش بھی ملی جن کی موت تحقیقات کے مطابق طبعی وجوہات سے واقع ہوئی۔

مزید :

عالمی منظر -