صدر اوباما اور افغان صدر کی ملاقات آئندہ ماہ ہوگی

صدر اوباما اور افغان صدر کی ملاقات آئندہ ماہ ہوگی

  

 واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر باراک اوباما اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان آئندہ ماہ ملاقات ہوگی۔ یہ ملاقات 24 مارچ کو افغان صدر کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر ہوگی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکورٹی مسائل، معاشی ترقی کے علاوہ، افغانستان میں مفاہمتی عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا جائیگا افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی اس دورے کے موقع پر اشرف غنی کے ہمراہ ہوں گے، دونوں رہنما تین روزہ دورے پر 22 مارچ کو امریکا پہنچیں گے۔

مزید :

عالمی منظر -