جرمنی ٗ 30 مریضوں کا دانستہ قتل ٗ میل نرس کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

جرمنی ٗ 30 مریضوں کا دانستہ قتل ٗ میل نرس کو عمر قید کی سزا سنادی گئی

  

 اولڈ برگ(این این آئی)ایک جرمن میل نرس کو 30 مریضوں کو دانستہ قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ جرمنی کے علاقہ اولڈن برگ کی علاقائی عدالت نے نیلز ایچ نامی ایک سابق میل نرس کو قتل کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنادی گئی مقدمے میں 38 سالہ سابق مرد نرس نے اقرار جرم کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس نے عارضہ قلب میں مبتلا تقریبا 90 مریضوں کو انجکشن کے ذریعے ضرورت سے زیادہ دوا دی تھی۔ اس وجہ سے 2003 سے لے کر 2005 تک 30 افراد ہلاک ہو گئے تھے اس طرح یہ سابقہ میل نرس جرمنی میں ممکنہ طور پر اب تک کے بدترین سیریل کلرز میں سے ایک ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -