مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں نے ترال میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

مقبوضہ کشمیر‘ بھارتی فوجیوں نے ترال میں دو کشمیری نوجوان شہید کر دیے

  

 سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ترال میں دوکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے شبیر میر اور ادریس احمدشاہ نامی نوجوانوں کو ترال کے علاقے رٹ سنہ محلہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔بھارتی فوج نے دعوی ٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والے نوجوان عسکریت پسند تھے۔

مزید :

عالمی منظر -