جنوبی کوریا ٗ مسلح شخص نے 3 افراد کے قتل کے بعد خودکشی کرلی

جنوبی کوریا ٗ مسلح شخص نے 3 افراد کے قتل کے بعد خودکشی کرلی

  

 سیول(این این آئی)جنوبی کوریا میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے پولیس اہلکار سمیت 3 افراد کو قتل کر دیا اور بعد میں خود بھی خودکشی کر لی ہے۔ واقعہ دارالحکو مت سیول کے جنوبی حصے میں اس وقت پیش آیاجب مسلح شخص نے گھر میں گھس کر ایک جوڑے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اور مفاہمت کیلئے آئے پولیس اہلکار کو بھی گولی مار کر ہلاک کر دیا۔گھر میں موجود ایک اور خاتون نے دوسری منزل سے کود کر اپنی جان بچائی بعد میں مسلح شخص نے خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔ایسا ہی ایک اور واقعہ دو روز قبل پیش آیاجس میں مسلح شخص نے 3 افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -