فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی صہیونی فوج کا طاقت کا وحشیانہ استعمال، کئی افراد زخمی

فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی صہیونی فوج کا طاقت کا وحشیانہ استعمال، کئی افراد ...

  

 رام اللہ (این این آئی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ روز اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کیخلاف نکالی گئی احتجاجی ریلی پر قابض صہیونی فوج نے طاقت کا اندھا دھند استعمال کرتے ہوئے کئی افراد کو زخمی کر دیا، زخمیوں میں ایک مقامی صحافی اور کیمرہ مین بھی شامل ہے۔ جو ریلی کی کوریج کر رہا تھا۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی رام اللہ میں بلعین کے مقام پر فلسطینی شہریوں نے ایک احتجاجی جلوس نکالا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ فلسطینیوں کی احتجاجی ریلی کو منتشر کرنے کیلئے اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا، ان پر اشک آور گیس کی شیلنگ کی گئی اور ربڑ کے خول میں لپٹی دھاتی گولیوں کا بے پناہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ صہیونی فوج کی شیلنگ کے نتیجے میں صحافی رامی علاریہ شدید زخمی ہوا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آنسو گیس کی شیلنگ سے علاریہ کی کھوپڑی متاثر ہوئی ہے جس کے باعث اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -