اطالوی پارلیمان کے ایوان زیریں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور
ایتھنز(آن لائن)اطالوی پارلیمان کے ایوان زیریں میں اکثریتی رائے سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔ حکومتی پارٹی کی طرف سے پیش کی گئی اس قرار داد کے حق میں تین سو ووٹ ڈالے گئے جبکہ مخالفت میں پینتالیس ووٹ پڑے۔ واضح رہے کہ حکومت اس قرارداد پر عملدرآمد کی پابند نہیں ہے۔ یورپی یونین سمیت یورپ کے متعدد ملک اسی طرح کی ووٹنگ کروا چکے ہیں۔ امریکی ثالثی میں ہونے والے مشرق وسطیٰ امن مذاکرات میں ناکامی کے بعد سے یورپ کے متعدد ملکوں میں اسرائیل حکومت مخالف رویہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔