ترکی میں شامی باغیوں کی ٹریننگ کا آغاز اس ماہ ہوجائے گا،امریکہ

ترکی میں شامی باغیوں کی ٹریننگ کا آغاز اس ماہ ہوجائے گا،امریکہ

  

 واشنگٹن(این این آئی)امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی میں شامی باغیوں کی تربیت دو سے چار ہفتوں میں شروع کردی جائیگی۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان ریئر ایڈمرل جان کربی نے بتایا کہ ترکی سے گزشتہ ہفتے طے ہونے والے معاہدے کے بعد شام میں لڑنے والے اعتدال پسند باغیوں کی تربیت کا آغاز دو سے چار ہفتوں کے دوران کردیا جائیگا۔ جان کربی کے مطابق یہ تربیت ترکی کے علاوہ سعودی عرب اور قطر میں بھی فراہم کی جائے گی اور اس سلسلے میں 1500 شامی باغیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جن میں سے ابتدائی طور پر 100 افراد کی تربیت کا جلد آغاز کردیا جائیگا جان کربی نے بتایا کہ ہر ٹریننگ سیشن میں دو سو سے تین سو جنگجو شامل ہوں گے۔ اور ہمارا منصوبہ ہے سال کے اختتام تک 5 ہزار افراد کو تربیت فراہم کردی جائے۔ پنٹاگون کے ترجمان نے بتایا کہ ٹریننگ کے سلسلے میں ایک ہزار امریکی فوجی خطے میں روانہ کیے جارہے ہیں ٗ 100 امریکی اعلیٰ تربیت یافتہ فوجی پہلے ہی پہنچ چکے ہیں۔ امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ باغیوں کو ابتدائی طور پر داعش کے خلاف لڑنے کے لیے تربیت فراہم کی جارہی ہے اور اگر ضرورت پڑی تو بشار الاسد کی حکومت کے خلاف بھی انہیں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -