بھارتی شہر دہلی میں ڈاکٹروں کی مطالبات منوانے کیلئے ہڑتال

بھارتی شہر دہلی میں ڈاکٹروں کی مطالبات منوانے کیلئے ہڑتال

  

 نئی دہلی (اے پی پی) بھارت کے شہر دہلی کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے ہڑتال کر دی ۔ بھارت میں گزشتہ کئی ہفتوں کے دوران سوائن فلو کی وباء سے سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی دارالحکومت دہلی کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں نے مطالبات منظور کرانے کیلئے ہڑتال کر دی جس سے لوگوں کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے ۔ ہڑتال سے سب سے زیادہ ہندو راو اور جی ٹی بی ہسپتال متاثر ہوئے ۔ آرچہ ان ہسپتالوں میں سینئر ڈاکٹرز مریضوں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرتے رہے تاہم آوٹ دوور شعبہ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے مریضوں کو تکالیف کا سامنا رہا۔ فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ممبر ڈاکٹر دھبرج آگروال نے کہا کہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات پر منثبت جواب نہیں دیا تو ہماری ہڑتال پیر کو بھی جاری رہے گی۔ ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ سروسز اور وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹروں کی تنظیم سے مذاکرات کر کے اقدامات کی یقین دھانی کراتے ہوئے ڈاکٹروں سے ہڑتال ختم کر نے کا کہا ۔

مزید :

عالمی منظر -