ہسپانوی پولیس نے روس کیلئے لڑنے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا

ہسپانوی پولیس نے روس کیلئے لڑنے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا

  

 بارسلونا(آن لائن)ہسپانوی پولیس نے یوکرائین میں جا کر روس کیلئے لڑنے والے 8 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ملزموں کے خلاف کارروائی اسپین کے شہر بارسلونا میں کی گئی۔ ہسپانوی پولیس کے مطابق ملزموں کے گھر پر چھاپے کے دوران جدید اسلحہ ، فوجی وردیاں اور دھماکا خیز مواد بر آمد ہوا جس پ رانہیں حراست میں لے لیا گیا۔ میڈیا کے مطابق ملزموں کا تعلق بائیں بازو کی ایک ہسپانوی تنظیم سے ہے اور یہ تمام افراد 2014 میں یوکرائن جا کر روس کے حامی باغیوں کے ساتھ مل کر لڑائی میں حصہ لے چکے ہیں۔ ملزموں نے فوجی تربیت اور جدید اسلحہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں جس پر پولیس نے انہیں دھر لیا ۔

مزید :

عالمی منظر -