فلم ہیپی نیو ائیر میں آئٹم سانگ بہت برا تھا، دیپکا پڈوکون

فلم ہیپی نیو ائیر میں آئٹم سانگ بہت برا تھا، دیپکا پڈوکون
فلم ہیپی نیو ائیر میں آئٹم سانگ بہت برا تھا، دیپکا پڈوکون

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ کی شوخ وچنچل اداکارہ دیپکا پڈوکون نے آج کل اپنے ہی کام میں کیڑے نکالنے شروع کردیئے ہیں۔ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم ہیپی نیو ائیر نے باکس آفس پر خوب رنگ جمایا۔ فلم میں شوخ وچنچل اداکارہ دیپکا پڈوکون کا خوبصورت آئٹم سانگ لولی بھی تھا جسے شائقین نے بے حد پسند کیا۔ گانے نے بالی ووڈ کے تمام چارٹس پر بھی ٹاپ کیا تھا مگر دیپکا کہتی ہیں ان کا یہ گانا انتہائی فضول تھا انہیں یہ گانا پسند نہیں تھا اور نہ ہی وہ اس پر پرفارم کرنا چاہتی تھیں لیکن فلم کی ڈائریکٹر فرح خان نے ان پربہت دباؤ ڈالا اور تب انہیں ہاں کرنا ہی پڑی۔ دیپکا کے اس بیان پر شائقین نے حیرت کا اظہار کیا ہے کچھ نے تو یہاں تک کہہ دیا جب بالی ووڈ اداکاراؤں کے پاس کام نہ ہو تو وہ خبروں میں رہنے کیلئے ایسے ہی بیان داغنا شروع کر دیتی ہیں۔

مزید :

کلچر -