فلم ’’ یلغار ‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی ‘ اداکار شان

فلم ’’ یلغار ‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی ‘ ...
فلم ’’ یلغار ‘‘ پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی ‘ اداکار شان

  

لاہور ( این این آئی) پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار شان نے کہا ہے کہ موجودہ دور کے نوجوان ہدایتکاروں نے فلم انڈسٹری کو نئی جدت فراہم کی ہے جو بڑی قابل ستائش بات ہے ۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے اپنی زیر تکمیل فلم ’’ یلغار ‘‘ کے حوالے سے کہا کہ یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گی ۔اگر فلم کا سکرپٹ معیاری اور منفرد ہو تو فلم ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی فلموں اور آج کی فلموں میں بڑا فرق ہے ، ہماری انڈسٹری میں مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں شان نے کہا کہ فلم ’’یلغار ‘‘ میں زندگی کا یادگار کردار ادا کر رہا ہوں جو میرے پرستاروں کو لازمی پسند آئے گا ۔

مزید :

کلچر -