اٹلی، میلان فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری، موسم سرما، خزاں کی منفرد کلیکشن پیش کی گئی
اٹلی (این این آئی) اٹلی میں میلان فیشن ویک میں نت نئے ملبوسات لوگوں کو آنکھوں کو خیرہ کررہے ہیں، ماڈلزمنفرد انداز میں ریمپ پر آکر جلوے بکھیر رہی ہیں، میلان فیشن ویک تمام تر رعنائیوں کیساتھ جاری ہے،جرمن ڈیزائنرپلین فلپ نے رولر کوسٹر رائڈ کی تھیم پرمنفرد اور انوکھے انداز میں کلیکشن پیش کی۔ شو میں سیاہ رنگ کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش ہوئی، ریمپ پرواک کرتی ماڈلزمحفل میں چار چاند لگاتی رہیں، شو میں موسم سرما اور خزاں کی منفرد کلیکشن پیش کی گئی۔