ڈرامہ سیریل’’کفارہ‘‘ کی ریکارڈنگ وادی سون سیکٹر میں جاری

ڈرامہ سیریل’’کفارہ‘‘ کی ریکارڈنگ وادی سون سیکٹر میں جاری

  

لاہور (فلم رپورٹر) ہدایت کار علی شیر اور پروڈیوسر طاہر اسلام کے نئے ٹی وی ڈرامہ سیریل’’کفارہ‘‘ کی ریکارڈنگ وادی سون سیکٹر میں جاری ہے۔ نجی سیکٹر کے تحت تیار کرد ہ یہ ڈرامہ سیریل پی ٹی وی سے آن ایئر ہوگا۔ ڈرامہ سیریل میں شمعون عباسی، سعود اختر، راشد محمود کے علاوہ متعدد نئی لڑکیاں اور لڑکے بھی کام کر رہے ہیں۔ کفارہ کا یونٹ 5 مارچ کو لاہور واپس آئے گا۔ یہ ڈرامہ سیریل دہشت گردی کے موضوع پر طارق اسماعیل ساگر نے لکھا ہے۔

مزید :

کلچر -