آئندہ ’’ بلی ‘‘ جیسا آئٹم سونگ تو ضرور کروں گی ‘ماڈل مہوش حیات

آئندہ ’’ بلی ‘‘ جیسا آئٹم سونگ تو ضرور کروں گی ‘ماڈل مہوش حیات

  

لاہور ( این این آئی) اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ خدا نے مجھے برداشت کرنے کی بے پناہ طاقت عطاکی ہے ، مخالفین کی بلاوجہ کی تنقید کو نظر انداز کر دیتی ہوں ، میری ذاتی رائے ہے کہ جب لوگ آپ کے کام کی تعریف کرتے ہیں تو تنقید بھی اس پروفیشن کا لازمی حصہ ہے ۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگوکرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ ان دنوں لاتعداد ٹی وی پروڈکشن اور اشتہارات کی عکسبندی میں مصروف ہوں اور میرے پاس فضول باتوں کے ئلے وقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ’’ بلی ‘‘ جیسا آئٹم سونگ تو ضرور کروں گی ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فی الحال شادی کا کائی ارادہ نہیں ہے ، میری تمام تر توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے اور ویسے بھی جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں ، جب وقت آئے گا شادی ڈنکے کی چوٹ پر والدین کی مرضی سے کروں گی

مزید :

کلچر -