رنبیر کپور، کترینہ کی لو سٹوری ایک قدم اور آگے بڑھ گئی

رنبیر کپور، کترینہ کی لو سٹوری ایک قدم اور آگے بڑھ گئی
رنبیر کپور، کترینہ کی لو سٹوری ایک قدم اور آگے بڑھ گئی

  

 ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سپر سٹار رنبیر کپور اور کترینہ کی لو سٹوری ایک قدم اور آگے بڑھ گئی۔ سماجی رابطے کی موبائل ایپ پر کترینہ نے خود کو کپور خاندان کا حصہ بنا لیا۔ بالی ووڈ کیوٹ کیٹ اور اداکار رنبیر کپور دونوں کی دوستی کی خبروں کا تو چرچا پہلے ہی بہت ہے تاہم ابھی کترینہ کیف نے خود کو کپور خاندان کا حصہ بنا ہی لیا ہے۔ کترینہ کیف نے موبائل ایپ پر دی کپورز کے نام سے ایک گروپ بنایا ہے جس میں رنبیر سمیت تمام متوقع سسرالیوں کو اس میں ایڈ کر لیا ہے۔ رنبیر کے والد رشی کپور نے حیرت انگیز طور پر گروپ میں شامل ہونے سے معذرت کر لی ہے تاہم اس معذرت کی وجہ سامنے آنا ابھی باقی ہے۔

مزید :

کلچر -