نانا پاٹیکر نے فلم نگری میں دوبارہ واپسی کی تیاری شروع کردی

نانا پاٹیکر نے فلم نگری میں دوبارہ واپسی کی تیاری شروع کردی
نانا پاٹیکر نے فلم نگری میں دوبارہ واپسی کی تیاری شروع کردی

  

ممبئی (این این آئی) بالی ووڈ سٹار نانا پاٹیکر پھر فلم نگری میں واپس آنے کی تیاری کرنے لگے ، 2004ء کا کرائم ڈراما ’اب تک چھپن‘ کسے یاد نہیں ہوگا اور یاد نہ بھی ہو تو نانا پاٹیکر کہتے ہیں کہ ’اب تک چھپن ٹو‘ دیکھنے کیلئے پہلی فلم دیکھنا ضروری نہیں۔ نئی فلم 42 سال کے ریٹائرڈ پولیس مین سادھو اگاشی کی کہا نی کو آگے بڑھارہی ہے۔ اعجاز گلاب کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ’اب تک چھپن ٹو‘ کا ہیرو سادھو اپنی بیٹی کیساتھ گاؤں میں گمنامی کی زندگی بسر کر رہا ہے لیکن پھر شہر میں اچانک کچھ ایسا ہوتا ہے کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ سادھو کو دوبارہ طلب کرلیتا ہے اور یہیں سے اصل کہانی شروع ہوتی ہے۔ ’اب تک چھپن ٹو‘ کا پولیس مین ہیرو گینگسٹر اور کریمنلز سے ذرا مختلف طریقے سے نمٹنے کیلئے مشہور ہے۔ جھوٹے پولیس مقابلے ہوں یا مجرموں کیخلاف جھوٹے مقدمے درج کرنا ہوں، پولیس والا دو نمبر طریقے ضرور استعمال کرتا ہے لیکن اس کا مقصد نیک ہی ہوتا ہے۔ نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ کیریئر کی ابتدا میں شائد وہ پیسے کیلئے کوئی بھی رول قبول کرلیتے تھے، لیکن اب وہ صرف اسی وقت کوئی کردار قبول کرتے ہیں جب رول دم دار ہو۔

مزید :

کلچر -