طاہرجبار پروڈکشنز کاتیار کیاگیا ورلڈ کپ کا انٹرنیشنل سونگ ریلیز

طاہرجبار پروڈکشنز کاتیار کیاگیا ورلڈ کپ کا انٹرنیشنل سونگ ریلیز

  

لاہور (فلم رپورٹر) طاہر جبار پروڈکشنز کا تیار کیا گیا ورلڈ کپ کا انٹرنیشنل سونگ ریلیز کردیا گیا۔اس گانے کو معروف فلم ڈائریکٹر،پروڈیوسر،رائیٹر اور سنگر طاہر جبار نے انگلش میں لکھا اور گایا ہے ۔اس گانے کی ریکارڈنگ ماڈل ٹاؤن میں کی گئی تھی جس میں ماڈل سدرہ بٹ،ارمان ،قاسم اور بابر سلیم نے حصہ لیا تھا اس گانے کو گذشتہ روز میوزک ورلڈ کمپنی نے سوشل میڈیا پر ریلیز کردیاہے۔طاہر جبار نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ ان کی فلم’’شکوہ جواب شکوہ‘‘ بھی مکمل ہوچکی ہے جسے جلد ریلیز کیا جائیگا انہوں نے کہاکہ یہ گانا ان کے انٹرنیشنل کیرئیر کا پہلا قدم ہے اس کے بعدبھی ایسی پروڈکشنز تیار کرتے رہیں گے۔

مزید :

کلچر -