گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کے نئے ویڈیو’’جاناں میری جاناں‘‘ کی لانچنگ تقریب

گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کے نئے ویڈیو’’جاناں میری جاناں‘‘ کی لانچنگ ...
گلوکار ظفر اقبال نیویارکر کے نئے ویڈیو’’جاناں میری جاناں‘‘ کی لانچنگ تقریب

  

لاہور (فلم رپورٹر)ظفر اقبال نیویارکر کے نئے ویڈیو’’جاناں جاناں‘‘ کی لانچنگ تقریب،شوبزاور میڈیا سے وابستہ افراد کی شرکت،تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی نژاد گلوکار ظرف اقبال نیویارکر کے نئے ویڈیو’’جاناں جاناں‘‘ کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز ہالیڈے ان میں منعقدکی گئی جس میں اداکارہ عینی طاہرہ،رباب الماس،شفق علی،صومیہ خان،ارشمہ،یشل چوہان،محسن شوکت علی،افضل ساحر،طاہر جبار،خالق چشتی،ہدائتکار حسن عسکری،ملک آصف شہزاد،انجم شہزاد سمیت شوبزاور میڈیا سے وابستہ افراد ٹھاکر لاہوری،اشفاق حسین،جاوید یوسف،شکیل زاہد،فرزانہ چوہدری،فیصل بٹ،حسن عباس زیدی اور دیگرنے شرکت کی۔اس موقع پر گلوکار ظفر اقبال نیویارکرنے اپنا نیا گانا’’جاناں جاناں‘‘ پیش کیا جسے بہت زیادہ سراہاگیا پروگرام کی کمپئیرنگ شکیل زاہد اور عینی طارہ نے کی۔اس موقع پر ظفر اقبال نیویارکر نے حاضرین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ یہ ان کا نیا ویڈیو ہے جس کی ڈائریکشن کے ایس کاظمی نے دی ہے اسے بہت جلد ایک معروف کمپنی سے ریلیز بھی کیاجائیگا۔اس سے قبل ان کے بیس کے قریب البم ریلیز ہوچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -