فلم ’لزارس ایفیکٹ‘ سینما گھروں میں پیش کر دی گئی
نیو یارک (این این آئی) خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی ووڈ فلم لزارس ایفیکٹ امریکی سینما گھروں میں پیش کر دی گئی ۔ خوف اور دہشت سے بھرپور فلم میں میڈیکل کے طلبہ مردہ کو دوبارہ زندگی دینے کے تجربات کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور پھر سے شیطانی قوتوں سے جنگ شروع ہوگئی ہے ۔ فلم میں مارک ڈیولس،اولیویا وائلڈ،ڈونلڈ گلور،ایوان پیٹر اور سارہ بولگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔