اداکاری اور ماڈلنگ ساتھ ساتھ جاری رکھوں گی،قسمت بیگ

اداکاری اور ماڈلنگ ساتھ ساتھ جاری رکھوں گی،قسمت بیگ
اداکاری اور ماڈلنگ ساتھ ساتھ جاری رکھوں گی،قسمت بیگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر)اداکاری اور ماڈلنگ دونوں جاری رکھوں گی۔ان خیالات کا اظہار اداکارہ و پرفارمر قسمت بیگ نے ایک ملاقات کے دوران کیا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ بیشک یہ دونوں الگ الگ شعبے ہیں مگر وہ دونوں ایک ساتھ جاری رکھ سکتی ہیں۔میں ان دنوں محفل تھیٹر میں پرفارم کررہی ہوں ڈرامہ میں میری پرفارمنس کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔قسمت بیگ نے کہا ہے کہ پرفارمنس ہر انسان کے بس کی بات نہیں ہے اور ہر فنکار کبھی کامیاب بھی نہیں ہوتا مگر فنکار کے اندر ٹیلنٹ ہو تو اسے کسی کی سفارش کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ انہوں نے کہا کہ لوگ شارٹ کٹ تلاش کرتے ہیں مگر میری ذاتی رائے ہے کہ اگر انسان کسی بھی کام کو محنت اور لگن سے کرے تو اسے کامیابی ضرور ملتی ہے ۔ میں اداکاری کے ساتھ اپنا کارروبار بڑی کامیابی سے چلا رہی ہوں کیونکہ مہنگائی کے اس دور میں فنکار کے لئے ذاتی کارروبار نہایت ضروری ہے ۔ اگر عروج ہے تو زوال بھی آنا ہوتا ہے ۔ میں تمام سینئرفنکاروں کا دل سے احترام کرتی ہوں ۔

مزید :

کلچر -