تیسری پاک یوایس بزنس کانفرنس 10 مارچ سے اسلام آبادمیں ہوگی

تیسری پاک یوایس بزنس کانفرنس 10 مارچ سے اسلام آبادمیں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی)تیسری پاک یو ایس بزنس اپرچیونٹی کانفرنس 10سے12مارچ تک اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس میں امریکا سے زراعت،ٹیکسٹائل پروڈکٹس، فٹ ویئر، توانائی، سرجیکل ،ہیلتھ کیئر سے متعلق کاروباری افراد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کافروغ ہے جس سے پاکستان میں معاشی ترقی اور غربت کم کرنیمیں مدد ملے گی۔امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ تاپی گیس پائپ لائن سے علاقائی تجارت کوتقویت ملے گی جس کیلئے افغانستان میں قیام امن کیلئے ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ اسلام آباد کانفرنس میں سوامریکی کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ ڈیڑھ سو سیزائد امریکی مندوبین کانفرنس میں شریک ہوں۔

مزید :

کامرس -