زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی

  

 لاہور ( کامرس ڈیسک)آئی ایم ایف کو قرض کی ادائیگی کی وجہ سے ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ ذخائر میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 20 فروری کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کو سرکاری زرمبادلہ ذخائر 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی کے بعد 11 ارب 7 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ سٹیٹ بینک زرمبادلہ ذخائر میں کمی آئی ایم ایف اور دیگر عالمی مالیاتی اداروں کو 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا قرض واپس کیا۔ زیر غور ہفتے کے دوران 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر آئی ایم ایف کو اسٹینڈ بائی پروگرام کی مد میں ادا کی گئی ہے۔ زیر غور عرصے میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر بیرونی اداروں سے موصول ہوئے ہیں۔

مزید :

کامرس -