فروری میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے22ارب روپے کم رہیں

فروری میں ٹیکس وصولیاں ہدف سے22ارب روپے کم رہیں

  

لاہور (وقائع نگار)وفاقی حکومت رواں ماہ کے دوران ٹیکس ہدف پورا کرنے میں ایک بارپھر ناکام ہوگئی ،ماہ فروری میں ٹیکس ہدف سے22 ارب روپے کم جمع ہواہے ،ایف بی آرکے ذرائع کے مطابق ماہ فروری میں210 ارب کاٹیکس جمع کرنیکاہدف تھاتاہم 188 ارب ہی جمع ہوسکے،ہدف میں ناکامی کے باوجود بھی ٹیکس وصولی کی شرح میں21 فیصداضافہ ہوا،جولائی سے فروری تک1525 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، جولائی سے فروری تک575ارب روپے انکم ٹیکس کی مد میں جمع ہوئے،جولائی سے فروری تک سیلزٹیکس678ارب روپے رہا، فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں96 ارب روپے جمع ہوئے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں176 ارب روپے جمع ہوئے۔رواں مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران ٹیکس کی مد میں پندرہ سو پچیس ارب روپے جمع ہوئے۔ دو ہزار چھ سو اکانوے ارب روپے کے نظر ثانی شدہ ہدف کو پورا کرنے کے لئے اگلے چار ماہ کے دوران مزید ایک ہزار ایک سو اکہتر ارب روپے جمع کرنا ہو گے۔

مزید :

کامرس -