کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان

  

 اوٹاوا (اے پی پی) کینیڈین کینولا کی قیمتوں میں ملا جلا رجحان رہا ۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین منڈیوں میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران کینولا کے مارچ میں ترسیل کیلئے معاہدے 3.50ڈالرکی کمی سے 455ڈالر فی ٹن میں طے پائے جبکہ کینولا کے مئی میں ترسیل کے معاہدے 60سینٹ کے اضافے سے 463.40 ڈالر فی ٹن میں ہوئے۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران مارچ میں ترسیل کیلئے کینولا کے 5720 معاہدے طے پائے۔ جبکہ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں سویابین کے مارچ میں ترسیل کے لئے معاہدے 16سینٹ کے اضافے سے 10.24 ڈالر فی بشل میں طے ہوئے۔

مزید :

کامرس -