لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی برکت مارکیٹ میں خصوصی ڈینگی آگاہی مہم

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کی برکت مارکیٹ میں خصوصی ڈینگی آگاہی مہم

  

 لاہور(پ ر)چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خواجہ احمد حسان کی خصوصی ہدایت پر آپریشنز اور کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام برکت مارکیٹ گارڈن ٹاؤن میں خصوصی صفائی و ڈینگی آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد پوش علاقہ سے متصل قدرے پسماندہ آبادی میں صفائی کی صورتحال کو بہتر کرنا اور صاف ستھرے ماحول کو برقرار رکھنے میں اہل علاقہ کے ذمہ دارانہ کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ مہم کلین اپ آپریشن، شکایت و آگاہی کیمپوں کے قیام، آگاہی واک اور گھر گھر معلوماتی و آگاہی پمفلٹس کی تقسیم پر مشتمل تھی۔اس موقع پر برکت مارکیٹ میں آگاہی واک کی گئی جس کی قیادت سربراہ کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ جمیل خاور نے کی۔ دیگر شرکا میں ایل ڈبلیوایم سی کے اسسٹنٹ منیجرز کمیونی کیشن اسد احمد، محمد عمیر خان، رحمان راشد، اسسٹنٹ منیجر آپریشن عائشہ نذیر اور سوشل موبلائزیشن ٹیم شامل تھی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -