گھریلو تشدد کا شکار بچی ام رباب کو 50ہزار روپے کا امدادی چیک دیا گیا

گھریلو تشدد کا شکار بچی ام رباب کو 50ہزار روپے کا امدادی چیک دیا گیا

  

 لاہور ( وقائع نگار) مینجنگ ڈائر یکٹر پاکستان بیت المال عابد وحید شیخ کی جانب سے گھر یلو تشد د کا شکار ہو نے والی بچی سے اظہار افسو س کر تے ہوئے محکمہ کی جانب سے 50ہزار روپے کا مالی چیک دیا گیا اس حوالہ سے تقر یب چائیلڈ پروڈکشن کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں سر کاری افسران سمیت سو ل سو سائٹی کے نمائندوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ۔ ڈائر یکٹر پاکستان بیت المال محمد ظہیر نے مینجنگ ڈائر یکٹر پاکستان بیت المال عابد وحید شیخ کی جانب سے تشد د کا شکار ہو نے والی ام رباب و لد محمد عرفان کو پچاس ہزار روپے کا مالی چیک دیا۔واضح رہے کہ یہ بچی جو ہر ٹاؤ ن کے ایک گھر میں گھر یلو ملازمہ تھی اس بچی کو تشد د کر کے شد ید زخمی کر دیا گیا تھا ۔اور یہ خبر میڈیا پر آئی تو بیر سٹر عابد وحید شیخ مینجنگ ڈائر یکٹر پاکستان بیت المال نے فو ری احکامات جاری کر تے ہوئے 50ہزار روپے کی منظوری دی یہ چیک چائیلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پر سن صبا صادق اور ڈائر یکٹر جنرل فا طمہ شیخ کی مو جو دگی میں بچی اور اس کے والدین کو پیش کیا گیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -