انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آج ریلی نکالی جائے گی

انصاف یوتھ ونگ کے زیر اہتمام آج ریلی نکالی جائے گی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے زیر اہتمام آج لاہور پریس کلب سے چیئرنگ کراس تک پختون کمیونٹی کے ساتھ پنجاب حکومت ،پولیس اور نادرا کے ناروا سلوک کے خلاف کارکنان انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے صدر زبیر خان نیازی اور جنرل سیکرٹری شیراز چیمہ کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالیں گے ،ریلی میں صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری ، جنرل سیکرٹری پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الرشید، صدر لاہور عبدالعلیم خان، ایم پی اے مراد راس ،عبدالرشید بھٹی، ایم پی اے میاں اسلم اقبال سمیت و دیگر عہدیداران و کارکنان شریک ہونگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -