ٹیکسٹائل صنعت کے کارکنوں کو قانونی حقوق دیئے جائیں،ناصر منصور

ٹیکسٹائل صنعت کے کارکنوں کو قانونی حقوق دیئے جائیں،ناصر منصور

  

کراچی (آن لائن)ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ محنت کشوں کو بین الاقوامی محنت کے ادارے اور پاکستانی قوانین کے تحت قانونی حقوق دیئے جائیں۔ نیشنل ٹریڈ یونین فیڈریشن کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ناصر منصور نے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ لیبر انسپیکشن کے نظام کو عملی طور پر موثر بنایا جائے، تمام فیکٹریوں کو فیکٹری ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ کیا جائے  اور ٹیکسٹائل پالیسی کو موثر بنانے کیلئے ٹریڈ یونین تحریک کے حقیقی نمائندوں سے مشاورت کی جانی چاہئے۔

مزید :

کامرس -