کراچی ،اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 715 ارب روپے شامل

کراچی ،اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 715 ارب روپے شامل

  

 کراچی (آن لائن) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 715 ارب روپے شامل کر دئیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت بینکنگ سسٹم میں 7 روز کے لئے 8 فیصد سالانہ ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 715 ارب روپے شامل کر دیئے ہیں۔ اوپن مارکیٹ آپریشن میں پیش کردہ بولی کی رینج 8.15 فیصد سے 7.90 فیصد سالانہ کے حساب سے 726 ارب 50 کرور روپے مقرر کی گئی تھی۔ نیلامی میں 37 بولی دہندگان نے شرکت کی جن میں 34 بولی دہندگان کی پیشکشوں منظور کر لیا گیا۔

مزید :

کامرس -