موسم گرما کی سبزیوں کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی تا مارچ ہے،زرعی ماہرین

موسم گرما کی سبزیوں کی کا شت کا بہترین وقت فرور ی تا مارچ ہے،زرعی ماہرین

  

 سرگودھا (اے پی پی) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ موسم گرما میں اگائی جانے والی سبزیوں کریلا گھیاکدوں چین کدوں کالی تور ی بھنڈ ی تور ی بیگن ٹماٹر سبز مرچ شملہ مرچ تر اور کھیرا کی کا شت کا وقت فرور ی تا مارچ ہے موسم گرماکی سبزیاں 20سے 35در جہ سینٹی گریڈ کے دورا ن بہترین نشوونماپاتی ہے ا س سے ز یا د ہ یہ کم د ر جہ حرارت پر پیداوارمتاثرہوتی ہے ان سبزیوں کی کا شت کیلئے اچھے نکا س اورنامیاتی مادے والی زرخیزمیرازمین مناسب ہوتی ہے سبزیوں کی کا شت سے ایک دو ما ہ پہلے گوبر کی گلی سڑ ی کھا د بکھیر کر زمین میں ملاد یں تا کہ گوبر کی کھاد زمین کا حصہ بن جائے اچھی پیداوار کیلئے ایسی اقسام کابیج منتخب کیا جا ئے جو کہ ہمار ے موسمی حالات کے مطابق ہو کیڑ ے مکھوڑوں اوربیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھتے ہوں اوربیج کی شرح اگا ؤ 80فیصد سے کم نہ ہو ں ٹماٹر اورمرچ کی کا شت بذریعہ پینری کی جا ئے ۔  جب پنیری کی عمر 30تا35دن ہو جا ئے ا س پنیری کو پٹریوں پرسفارش کر دہ فاصلہ کے مطابق منتقل کریں کریلاگھیاکدوں چین کدوں گھیاتور ی اورتر کھیرا کی کاشت پٹریوں کے ایک جانب کریں جبکہ بھنڈ ی تور ی کی کا شت پٹریوں کے دونون جانب کریں ۔ (lh/mik/zri 1541 :15)

مزید :

کامرس -