حکمران کراچی کے حوالے سے دعوے نہیں عملی اقدامات اٹھائیں،نوازش وڑائچ

حکمران کراچی کے حوالے سے دعوے نہیں عملی اقدامات اٹھائیں،نوازش وڑائچ

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)آل پاکستان مسلم لیگ لاہور ڈوژن کے کنوینر نوازش وڑرائچ اورشعبہ خواتین کی صدر ناہید عدیل ملک نے کہا ہے کہ کراچی کے حالات ٹھیک کرنے کیلئے میاں نوازشریف نے اپنے سابق ادوار میں بھی بڑے بڑے بلند وبانگ وفیصلے کئے تھے لیکن ہوا کچھ بھی نہیں اس امر کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیامنیر احمدسندھو نے کہا کہ میاں نوازشریف نے 1990اور پھر1996کے عام میں اقتدار سنبھالتے ہی کراچی دہشت گردوں کیلئے جنت نظر بن گیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی دہشتگردی کاخاتمہ چند ہفتوں کا کھیل ہے حکمران ان قوتوں کو بے نقاب کریں جوگزشتہ کئی دہائیوں سے کراچی کو بارود کا ڈھیر بنائے ہوئے ہیں ،سرزمین کراچی کو دہشت گردوں نے آپس میں تقسیم کیا ہواہے عوام موت اور زندگی کے سائے تلے زندگیاں گزار رہے ہیں ،حکومت کو کراچی کے حوالے سے بیان بازی کی بجائے فیصلہ کن قدم اٹھاناچاہیے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -