کراچی سٹاک مارکیٹ :کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس3بالائی حدوں سے گر گیا

کراچی سٹاک مارکیٹ :کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس3بالائی حدوں سے گر گیا

  

 کراچی (آن لائن) کراچی اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ہفتہ شدید مندی کی زد میں رہی۔ کے ایس ای 100انڈیکس3بالائی حدوں سے نیچے گر گیا جس سے انڈیکس 39000پوائنٹس کی سطح سے گھٹ کر 33600 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 81ارب سے زائد روپے ڈوب گئے تاہم سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے کی سطح پر برقرار رہا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آغاز پر ہی مندی کا شکار ہو گئی اور مندی کا یہ سلسلہ کاروبار کے آخری دن تک غالب رہا۔تجزیہ کارو ں کے مطابق فی الوقت مارکیٹ میں کوئی نیا ٹریگر موجود نہیں اسی وجہ سے سرمایہ کاروں نے دلچسپی کا مظاہرہ نہیں کیا ،منافع خوری کی خاطر زائد قیمت حصص کے فروخت اور ایکیوٹی مارکیٹ سے غیر ملکی سرمائے کے انخلاء نے پورے ہفتہ مارکیٹ کو مندی کی زد میں رکھا ۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق مالیاتی اداروں کی سپورٹ نہ ملنے اور سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کر سائیڈ لائن ہونے کے رجحان کے باعث تیزی برقرار نہ رہ سکی ،ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس ایک موقع پر34063پوائنٹس کی حد پر بحال بھی ہوا لیکن یہ سطح عارضی ثابت ہوئی گذشتہ کاروباری ہفتہ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 360.81پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے انڈیکس 33900 ، 33800اور33700پوائنٹس کی 3بالائی حدوں سے نیچے گر گیا اور33993پوائنٹس سے گھٹ کر 33632 .19پوائنٹس پر بند ہوا اسی طرح 222.57پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 21916.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 24397.58پوائنٹس سے گھٹ کر 24131.61پوائنٹس پر آگیا۔   کاروباری اتار چڑھاؤ کی وجہ سے رونما ہونیوالی مندی سے مارکیٹ کے سرمائے میں81ارب 89کروڑ 68لاکھ 83ہزار 503روپے کی کمی واقع ہوئی جس سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 76کھرب 97ارب 48کروڑ 37لاکھ 46ہزار 370روپے سے کم ہوکر 76کھرب 15 ارب 58کروڑ 68لاکھ 62 ہزار 867روپے رہ گیا۔گذشتہ ہفتے مارکیٹ میں 25فروری کو14کروڑ حصص کا کاروبار ہوا جو پورے ہفتہ میں سب سے کم کاروباری لین تھا جبکہ 27فروری کو زیادہ سے زیادہ 20کروڑ 81لاکھ حصص کا کاروبار ریکارڈ کیا گیا ۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 1843کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں سے 615 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ، 1127کے بھاؤ میں کمی اور 101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے جہانگیر صدیق کمپنی ،پاک الیکٹرون ،غنی آٹو موبائل ،میپل لیف سیمنٹ ،بینک آف خیبر ،کے الیکٹرک ،فوجی فرٹیلائزر ،پی آئی اے ،لافارج پاکستان ،نیشنل بینک ،پاک انٹرنیشنل بلک اور اینگرو فرٹیلائزرسرفہرست رہے۔

مزید :

کامرس -