پاکستان ریلوے کا چین سے 75 الیکٹرک انجن خریدنے کا فیصلہ

پاکستان ریلوے کا چین سے 75 الیکٹرک انجن خریدنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان ریلوے نے آئندہ تین سال میں چین سے46 ارب روپے مالیت کے 75 الیکٹرک انجن خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان ریلوے آئندہ تین سال کے دوران چین سے ماحول دوست الیکٹرانک فیول انجیکٹر سسٹم سے آراستہ پچھترانجن خریدے گی۔ ذرائع کے مطابق سومیل فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والے، چھیالیس ارب اسی کروڑ روپے مالیت کے یہ انجنز، بھاری بھرکم مال بردارگاڑیوں میں استعمال ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلوے کے پاس اس وقت چار سو بتیس ڈیزل الیکٹرک انجن ہیں،جس میں سے دوسوانتالیس انجن گزشتہ سال جون میں اپنی بیس سالہ معیاد پوری کرچکے ہیں۔ کارکردگی متاثرہونے کی وجہ سے ان انجنز کی تبدیلی ناگزیرہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پچھتر نئے انجنز کی شمولیت سے غیرموثر کارکردگی کے تناسب میں کمی ہوگی اور ریلوے کے نظام میں بہتری آئے گی۔

مزید :

کامرس -