مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس تحفظ ناموس رسالت کیلئے سنگ میل ہو گی،اشرف جلالی

مکین گنبد خضریٰ ملین کانفرنس تحفظ ناموس رسالت کیلئے سنگ میل ہو گی،اشرف جلالی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)سربراہ تحریک صراطِ مستقیم ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ22مارچ کو مینار پاکستان پرہونے والی مکین گنبدخضریٰ ملین کانفرنس تحفظ ناموس رسالت کیلئے سنگ میل ثا بت ہوگی عاشقان رسول ﷺ کا جوش وخروش انتہائی مثالی ہے انشاء اللہ مکین گنبد خضریٰ کانفرنس تاریخ کا دائرہ بدلے گی قوم کی گنبد خضریٰ کی طرف اُٹھی ہوئی والہانہ نگاہیں نئی صبح کی نوید دے رہی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی رابطہ مہم کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں کا دورہ کرنے کے بعد مرکز صراطِ مستقیم تاج باغ میں تنظیمی عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ گنبد خضریٰ کے متوالے وائٹ ہاؤس کے حواریوں پر لرزہ طاری کر دیں گے ۔ تمام اضلاع میں کانفرنس کی تیاریوں کی رفتار نہایت حوصلہ افزاء ہیں کانفرنس کے انعقاد میں حکومتی رکاوٹیں ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پرراولپنڈی کے ناظم اعلیٰ مولانا اشفاق صابری ،ضلع اٹک کے امیر مفتی سعید احمدقادری ،ضلع جہلم کے امیر مولانا محمد شہزاد مکی،ضلع سرگودھا مولانا یاسر رضاعطاری ،ضلع گجرات کے راہنما قاری اختر حسین جلالی ، ضلع لاہور کے امیر مولانا محمد صدیق مصحفی جلالی ودیگر عہدیداران بھی موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -