سال 2014ء کی دوسری ششماہی کے دوران خالص منافع 133ملین ڈالر رہا، ایئر نیوزی لینڈ
ویلنگٹن (اے پی پی) نیوزی لینڈ کی فضائی کمپنی ایئر نیوزی لینڈ نے کہا ہے کہ اس کا سال 2014ء کی دوسری ششماہی کے دوران خالص منافع 6 فیصد کمی سے 133ملین ڈالر رہا ایئر نیوزی لینڈ کے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ سال جولائی سے دسمبر کے دوران خالص منافع میں کمی ریکارڈ کی گئی تاہم عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث فضائی کمپنی آمدنی کے حوالے سے درست سمت میں گامزن ہے۔رپورٹ کے مطابق ایئر نیوزی لینڈ نے سال 2014ء کی دوسری ششماہی کے دوران 133ملین نیوزی لینڈ ڈالرکا خالص منافع حاصل کیا جو کہ سال 2014ء کی پہلی ششماہی کے مقابلے میں 6فیصد کم ہے رپورٹ کے مطابق کمپنی نے گزشتہ سال کی پہلی ششماہی کے دوران 141ملین نیوزی لینڈ ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا تھا۔