سیاستدانوں کو بغیر ثبوت کے غلط کہنا قابل مذمت ہے،زاہد ذوالفقار

سیاستدانوں کو بغیر ثبوت کے غلط کہنا قابل مذمت ہے،زاہد ذوالفقار

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلزپارٹی لاہور کے سینئرنائب صدر زاہد ذوالفقار خان اور نائب صدرفضل الرحمن بٹ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی پیپلزپارٹی ملک کے سیاستدانوں کو برا بھلا کہنے والوں کی مذمت کرتی ہے ملک میں اگرجمہوریت قائم ہے تو صرف سیاسی جماعتوں کی موجودگی کی وجہ سے ہے جو سیاستدان ملک کی بقاء کے لئے جدوجہد کررہے ہیں ان کو بغیر ثبوت کے غلط کہنا جمہوریت کی خدمت نہیں ہے پیپلزپارٹی ملک کے تمام سیاستدانوں کو اکھٹا کر کے سیاسی نظام کو مظبوط رکھنا چاہتی ہے آج تمام سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت کو بچانے کیلئے اکھٹی ہوئی ہیں آج جتنی سیاسی جماعتیں قومی اسمبلی اور سینٹ میں ہیں وہ غیر آئینی کسی اقدام کی حمایت کرنے کی بجائے جمہوریت کے ساتھ ہیں جو لوگ سیاسی نظام کی مخالفت کر رہے ہیں وہ قومی اسمبلی میں اکیلے رہ گئے ہیں ملک میں دہشتگردی کے خلاف بھی تمام سیاسی جماعتیں اکھٹی ہیں اور سب سیاستدان دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے ساتھ ہیں اگر کوئی ہیرو بننا چاہتا ہے تو وہ کرکٹ کا ہیرو بن سکتا ہے لیکن اگر مثبت سیاست کرنی ہے سارے ملک کو تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر چلنا پڑے گا اکیلے ملک کے مسائل حل نہیں کرسکتے اور نہ ہی آیندہ الیکشن میں اکیلے کامیابی ہوسکتی ہے تمام سیاستدانوں کو چاہئے کہ وہ آمریت کا راستہ روکنے کیلئے منصوبہ بندی کریں عوام کے مسائل حل کرنے کی بات کریں تعلیم صحت کا نظام ٹھیک کرنے کی کوشش کریں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -