نعیمین ایسو سی ایشن کے زیراہتمام محفل حسن قرآت 3مارچ کو ہو گی
لاہور(نمائندہ خصوصی)نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے زیر اہتمام 5 ویں قومی محفل حسن قرأت3 مارچ کو میں بعدازنماز مغرب جامعہ نعیمیہ منعقد ہو گی محفل حسن قرأت کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ترجمان کے مطابق معروف مذہبی اسکالر جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ محمد راغب حسین نعیمی،مفتی محمد رمضان سیالوی (خطیب جامعہ مسجد علی ہجویری داتادربار)،پیرنقیب الرحمن،ممتاز قاریِ قرآن قاری محمدصداقت علی،عالمی شہرت یافتہ قاریِ قرآن و چیئر مین نعیمیہ صوت القراء پاکستان قاری محمد رفیق نقشبندی،قاری محمد خادم بلال مجددی،قاری عبد الغفارجہلمی،قاری محمد اویس رضا قادری ، قاری محمدامیرقادری سمیت نعیمیہ صوت القراء پاکستان ،ن عیمین ایسوسی ایشن پاکستان کے مرکزی ذمہ داران ،کارکنان اورعوام اہل سنت کی کثیر تعداد شریک ہوگی۔