گڈز ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،طارق نبیل

گڈز ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے،طارق نبیل

  

 لاہور ( وقائع نگار) پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طارق نبیل نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کا شعبہ ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتا ہے جس پر حکو مت تو جہ دے تو نہ صرف ٹرانسپورٹ سیکٹر کے مسائل ختم ہو سکتے ہیں بلکہ حکو متی ریو نیو میں اضا فہ بھی ممکن ہے ۔گڈ ز ٹرانسپورٹرز ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور نے ملک کو بہت بْری طرح نقصان پہنچایا ہے، اسے جڑ سے اکھاڑنے کے لیے ضروری ہے کہ معاشرے کا ہر رکن اپنا بہترین کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کا شعبہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور محکمہ پولیس کی قربانیوں کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ملک کو پر امن بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ انھو ں نے مذید کہا کہ مو جو دہ حکو مت ملک کو بہتری کی جانب لے جانے میں کلید ی کر دار ادا کر رہے ہیں ا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -