پیپلز پارٹی نظا م بچانے کے لئے کردار ادا کررہی ہے،ثمینہ گھرکی

پیپلز پارٹی نظا م بچانے کے لئے کردار ادا کررہی ہے،ثمینہ گھرکی

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کی صدر ثمینہ خالد گھرکی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے اور ملک میں سیاسی نظام بچانے کیلئے اپنا کردار ادار کررہی ہے پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ جمہوری نظام پھلے اور پھولے اسی میں سب کی بقاء ہے پیپلز پارٹی یہ چاہتی ہے کہ کسی بھی الیکشن میں دھاندلی نہیں ہونی چاہئے اور اب سینیٹ کے الیکشن میں بھی ہارس ٹریڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہئےپیپلزپارٹی کسی کو بھی کوئی بھی غیر آئینی طریقہ اختیار نہیں کرنے دے گی اور فرنٹ فٹ پر آ کر جمہوریت کا دفاع کرے گی ۔ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت کی خاطر جو کارنامے سر انجام دئیے ہیں وہ کسی اور جماعت نے نہیں کئے ہیں انہوں نے پاکستان کے غریب عوام کے حقوق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا لیکن آمریت کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -