مولانا عبدالقادر اعوان نے زندگی بھر قادیانی فتنہ کے خلافجہاد کیا،عبدالخبیر آزاد

مولانا عبدالقادر اعوان نے زندگی بھر قادیانی فتنہ کے خلافجہاد کیا،عبدالخبیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (پ ر)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سرپرست استاذ العلماء ،مجاہد اسلام حضرت مولانا عبد القادر اعوان کی یاد میں تعزیتی سیمینار لاہور مرکزتحفظ ختم نبوت میں حضرت الامیر مولانا پیر سلمان منیر کی صدارت میں ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزادقائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان،مفتی عاشق حسین،سفیر امن مولانا حسین احمد اعوان، ڈاکٹر شاہد نصیر،مولانا الطاف الرحمن،ڈاکٹر ضیاء الحق قمر،مولانا محمد اسلم ندیم نے کہا کہ مولانا عبد القادر اعوان ؒ ایک سچے عاشق رسول ؐ اورپاسبان ختم نبوت تھے پوری زندگی انہوں نے قادیانی فتنہ کیخلاف جہاد کیا ۔ علماء نے کہا کہ نبی رحمت ؐ کی نبوت و رسالت کی حفاظت اور اشاعت اسلام کیلئے مولاناعبد القادر ا عوان کی نصف صدی پر محیط عظیم دینی ، ملی اور قومی خدمات انتہائی ناقابل فراموش ہیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ علماء نے کہا کہ اسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ اور منکرین ختم نبوت قادیانی فتنہ کا تعاایمانی فریضہ اور محبت رسول ؐ کا تقاضا ہے ۔ تعزیتی سیمینار کے اختتام پر مجاہد ختم نبوت مولانا عبد القادر اعوان ؒ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے قرآن خوانی کے بعد اجتماعی دعا بھی کی گئی ۔