سیکو ریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 6 ہزار منسوخ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

سیکو ریٹز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے 6 ہزار منسوخ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کراچی (آن لائن)سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے 6 ہزار منسوخ کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ۔سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ ایسی کمپنیوں کی ساتھ لین دین اور کاروبار میں محتاط رہیں جن کی رجسٹریشن منسوخ کی جا چکی ہے۔ ایس ای سی پی نے چھ ہزار ایسی کمپنیوں کی فہرست جاری کر دی ہے جن کی رجسٹریشن گذشتہ پانچ سالوں کے دوران منسوخ کی جا چکی ہے۔ ان کمپنیوں کی رجسٹریشن متعدد وجوہات کی بناء پر ختم کی گئی جیسے کہ قوانین میں دی گئی شرائط کو پورا نہ کرنا یا پھر ان کمپنیوں نے رضاکارانہ طور پر خود اپنی رجسٹریشن منسوخ کروائی۔ ایسی منسوخ شدہ کمپنیوں کی فہرست ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دی گئی ہے۔

مزید :

کامرس -