علماء دیو بند کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،عبدالرحمن عزیز

علماء دیو بند کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہوئی ہے،عبدالرحمن عزیز

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی)علماء دیوبند کی تاریخ قربانیوں سے بھری ہو ئی ہے اکابر علماء نے تحریک آزادی میں اپنی جانیں لٹادی تھیں لیکن بدقسمتی سے اسلامی مملکت حاصل ہونے کے باوجود اس میں انگریز ی سامراج کے اثرات ختم نہ ہو سکے ہمیں اسلامی نظام کیلئے جمعیت کا ساتھ دینا ہوگا ۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے اس دنیا میں عظیم مقصد کیلئے پیدا کیا ہے اس مقصد کو حاصل کرنا ہر انسان پر فرض ہے ۔ اس دنیا میں خداوند قدوس کے احکامات اور رسول اللہ ﷺ کے طریقے پر چلناہی اصل زندگی ہے لیکن ہم نے اس مقصد کو بھلا دیا ہے اس وجہ سے پوری دنیا میں مسلمان کمزور ہو چکے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام پنجاب کے رہنما عبدالرحمن عزیز نے ایک تربیتی ورکشاپ میں کارکنوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ جب بھی اسلا م دشمن قوتوں نے مغرب کی تہذیب لانے کیلئے سازشیں کی تو جمعیت علماء اسلام کے اکابرین اور کار کنوں نے اس کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور آج ایک باپھر وہی عناصر مدارس اور مساجد کے خلا ف سازشیں کر نے میں مصروف ہیں اور اسلامی جمہوریہ پا کستان کو سیکو لرسٹیٹ بنا نے کیلئے اپنی توانا ئیاں صرف کر رہے ہیں ۔ مغرب این جی اوز کی آڑ میں پاکستان پر اپنی مخصوص مادر پدر آزاد معاشرت مسلط کرنا چاہتا ہے ۔ جمعیت علماء اسلام ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاکر وطن عزیز پاکستان میں اسلامی نظام کے احیا ء کی جدوجہد جا ری رکھے گی ۔ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اسلام ہی اس کا مقدر ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -