سول سوسائٹی اور این جی اوز کا اجلاس،دہشتگردی کے خلافایکشن پلان کی حمایت

سول سوسائٹی اور این جی اوز کا اجلاس،دہشتگردی کے خلافایکشن پلان کی حمایت

  

 لاہور (وقائع نگار)سول سوسائٹی اور این جی او ز نے دو روزہ اجلاس میں دہشت گردی کے خلاف حکومتی نیشنل ایکشن پلان کی بھرپورمدد کا اعلان اور ایکشن پلان پر عمل درآمد تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے یہ مطالبہ امیدجوان امن نیٹ ورک کے زیر اہتمام ہونے والے اجلا س میں صوبہ پنجاب سے تعلق رکھنے والی 80 سے زیادہ این جی اوز اور یونیورسٹیوں کے طلباو طالبات نے کیا۔ اجلاس کا مقصد امن پر کام کرنے والے ان غیر سرکاری اداروں کا آپس میں اپنے کام اورتجربات کے بارے میں بات کرنا تھا۔ اجلاس میں 200 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی پہلے دن وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خصوصی شرکت کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے والے ہر گروپ کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ دو زورہ اجلاس سے عبدالصبور،ثروت جہاں، صبیحہ شاہین اور دیگر لوگوں نے بھی خطاب کیا۔ عبدالصبور نے کہا کہ اجلاس کا مقصد دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھانے کے لئے جامع حکمت عملی بنانا تھا۔ ۔ دو روزہ اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی بہاولپور کے طلبا نے آرمی پبلک سکول پشاور میں شہید ہونے والے طلبہ کی یاد میں ایک پروگرام بھی پیش کیا۔ جس میں عہد کیا گیا کہ دہشت گردی میں شہید ہونے والوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دی جائیں گی۔ اور ملک کا ہر بچہ اور طالب علم دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -