الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے،عبدالشکور

الخدمت فاؤنڈیشن معاشرے میں مثبت تبدیلی کیلئے کوشاں ہے،عبدالشکور

  

 لاہور (وقائع نگار)الخدمت فاؤنڈیشن کی جنرل کونسل کا دو روزہ سالانہ اجلاس مرکزی صدرمحمد عبد الشکور کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں ریجنل صدور نے گزشتہ سال کی کارکردگی کے حوالے سے ملٹی میڈیا پریزنٹیشن دیں اور پراجیکٹس کے نیشنل ڈائریکٹرز نے نا گہانی آفات سے بچاؤ، صحت عامہ،تعلیم، صاف پانی، کفالت یتامیٰ ، روزگار پروگرام اور سماجی خدمات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی ۔اجلاس میں مرکزی صدر محمد عبد الشکور کے علاوہ نائب صدر سید احسان اللہ وقاص ، جنرل سیکرٹری شاہد اقبال،ڈپٹی سیکرٹری محمد اویس قاسم اور اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل انجینئر عبد العزیز سمیت نیشنل پروگرام ڈائریکٹر زاور ریجنل صدور نے بھی شرکت کی۔محمد عبد الشکور نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت اپنے پراجیکٹس کی مدد سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانے میں کوشاں ہے۔ الخدمت ملک بھر میں مستحق اور نادار افراد کے لئے خدمات سر انجام دے رہی ہے جس کا مقصد پسے ہوئے طبقے کے مسائل کو سمجھتے ہوئے اُن کا سہارا بننا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -