پاسپورٹ اور نادرا کا عملہ پختونوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے،نادر خان

پاسپورٹ اور نادرا کا عملہ پختونوں کے جذبات مجروح کر رہا ہے،نادر خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور ( وقائع نگار) پختو ن فلا حی تنظیم لاہور نے وزیر اعلی پنجاب میا ں شہباز شر یف سے اپیل کی ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں کئی نسلو ں سے آباد پاکستانی پختونوں کے ساتھ پاسپورٹ اور نادرا والے سو تیلی ماں جیسا سلو ک کر کے ہمارے قومی جذبات کو مجروح کر رہے ہیں جبکہ قانو ن نافذ کر نے والے ادارے بلا جوازعارضی گرفتاریاں کر کے پختونوں کی تذلیل کر رہے ہیں ۔لہذا مسائل کے حل کے لیے میکنزم تر تیب دیا جائے ان خیا لا ت کا اظہار پختو ن فلا حی تنظیم پنجاب کے صدر نادر خان نے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں پر یس کانفرنس کے دوران کیا جبکہ اس مو قع پر مو لا نا رجیع اللہ ، سید قیو م ذادہ ، صفدر خان ، حاجی رب نواز خان ، منیر خان ، حاجی ثواب گل ، مو لا نا عبدالماجد ، قاری سلیم اللہ ، اعظم خان ، جہانگیر شاہ ، حاجی باغی خان ،ماجد خان اور بہادر تاج سمیت پختون برادری کی کثیر تعداد مو جو د تھی ۔ صو بائی صدر نادر خان پختو ن فلا حی تنظیم پختو ن بر ادری کی فلا ح و بہبو د کے لیے سر گر م عمل ہے جس کا مقصد سیاست سے با لا تر ہو کر تمام قو می اور علا قائی جما عتو ں کی کے افر اد میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے ۔ انھو ں نے کہا کہ اس تنظیم نے لا ہور میں ہر مشکل وقت میں حکو مت وقت کا ساتھ دیا اور پو لیو مہم سمیت ڈینگی یا قدرتی آفات میں پختو نو ں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ملک اور قو م سے محبت کے درس کو فروغ دیا۔ جس کے اعتراف نے حکو مت پنجاب نے پختونوں کی فلاحی کامو ں کو دیکھتے ہوئے ایمبو لینس کا عطیہ بھی دیا ۔ نادر خان نے کہا کہ پختو نو ں کو کئی ایک مسائل کا سامنا ہے جس کے تدارک کے لیے وزیر اعلی پنجاب میاں شہبازشر یف سے اپیل کر تے ہیں کہ ہمارے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بنوانے میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں ۔