کتابوں کی چھپائی کو ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے کرنا اچھا فیصلہ ہے،خالد پرویز

کتابوں کی چھپائی کو ٹیکسٹ بک بورڈ کے حوالے کرنا اچھا فیصلہ ہے،خالد پرویز

  

 لاہور ( وقائع نگار) انجمن تاجران نے آؤٹ سورس سے کتابوں کی چھپائی واپس لے کر پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کے حوالے کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، سیکرٹری ایجو کیشن عبدالجبار شاہین ، ایم ڈی پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ نوازش علی کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ اُردو بازار سے منسلک پبلشرز ، تاجروں کا اجلاس صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز کی صدارت میں ہوا جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی کو اس سلسلے میں بل پاس کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ۔ صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا کہ میاں محمد شہباز شریف نے آمرانہ دور کی پالیسی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا جس کے تحت غیر معیاری ، مہنگی ، اغلاط سے بھر پور کتابیں چھپ رہی تھیں ۔ اُنہوں نے کہا آؤٹ سورس کی بجائے پنجاب ٹیکسٹ بُک بورڈ کو پہلی ، آٹھویں اور مجموعی طور پر پچاس کتابوں کی اشاعت کی اجازت دینا احسن اقدام ہے ۔ اس سے اچھی ، معیاری ، سستی اور بروقت کتا یں مارکیٹ میں آسکیں گی۔ اجلاس میں قمر الزماں بابر ، ارشاد عالم ، محمد ناصر، صدیق شاہ ، فیضان خالد ، محمد جمیل ، مبشر احمد ، محمد اعظم بٹ ، اورنگزیب خان ، شفیق احمد ، عبدالکریم شیخ سمیت دیگر موجود تھے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -