داسو ڈیم پر کام میں تیزی ،عالمی بینک نے11 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کر دی
اسلام آباد(آئی این پی)حکومت نے داسو ہائیڈروپاور منصوبے کو مقرر وقت پر مکمل کر نے کی ہدایات جاری کر دیں،عالمی بینک نے زمین کی خریداری کیلئے وزارت پا نی بجلی کو111 ملین ڈالرز کی رقم فراہم کر دی ۔ذرائع کے مطابق کوہستان میں مقیم ایک ہزار سے زائد خاندانوں کے ساتھ زمین کی قیمت طے کر نے کا مرحلہ اگلے ہفتہ سے شروع کر دیا جا ئے گا،واپڈا نے منصو بے کو شروع کر نے کیلئے دو بڑے کنٹریکٹ قراقرم ہا ئی وے اور رائٹ بینک ایکسس ایوارڈ کر دیئے،دونوں ٹھیکوں کی مالیت 188 ملین امریکی ڈالرز ہے،داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کیلئے 200 ارب روپے کا قر ض کمرشل بینکوں سے حاصل کیا جا ئے گا،کمرشل بینکوں سے قر ض حاصل کر نے پر ورلڈ بینک اپنی ضمانت فراہم کر ئے گا،ورلڈ بینک نے منصو بہ کے لیے پہلی قسط 588.4ملین امریکی ڈالرز کے فنڈز قرض کی فراہمی کی منظوری دیدی ،واپڈا سمیت حکومتی ادارے منصو بے کیلئے 460 ملین امریکی ڈالرز فراہم کر یں گے ،داسو ہا ئیڈو پاور منصو بے پر 486 ارب 9کر وڑ روپے کی لا گت آئے گی،داسو ہا ئیڈو پاور سے4ہزار تین سو بیس میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکے گی جسکی بدولت بجلی کے بحران کے خا تمے میں خاصی مدد ملے گی ،حکومت نے منصو بہ اگلے پا نچ سال میں مکمل کر نے کی ہدایت کی ہے،منصو بہ کے لیے 34 دیہاتوں پر مشتمل ضلع کو ہستان کا9917 ایکٹر رقبہ حاصل کرلیاگیا ہے