حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے گی،سعدیہ سہیل

حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرے گی،سعدیہ سہیل

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت عوام کو تعلیم اور صحت کی بنیادی سہولت مہیا کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے جبکہ قوم کے اربوں روپے سڑکوں اور پلوں پر لگا دئیے گئے ہیں عوام کے پاس کھانے کو روٹی نہیں حکمران سڑکیں اور پل بنا کر سمجھتی ہے کہ خوشحالی آ گئی ہے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا اصولی موقف ہے کہ عوام کو تعلیم اور صحت سمیت دیگر بنیادی سہولیات دے کر ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے    انہوں نے کہا کہ تعلیم کی کمی، آبادی میں اضافہ، دہشتگردی اور صدمات کی وجہ سے پوری قوم ذہنی مریض بن چکی ہے جس کی وجہ خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں نے حالات کی سنگینی کو نہ سمجھا تو اس کے اثرات حکمرانوں کے محلوں تک پہنچیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -